کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔