اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھاجبکہ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلا نی نے بھی دورہ مختصر کردیاہے اور وہ بھی وطن واپس آرہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی زیرصدارت پاک ایران صورتحال پر کل اعلی سطح کااجلاس ہوگا جس میں دونوں ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔