راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیرو سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے 9 مئی مقدمات کیس کی سماعت کی ، شیخ رشید کو پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ، تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔
عدالتی فیصلے کے بعد جیل میں وقت گزارنے کے لئے مزید سگار ، بستر، لباس و دیگر سامان بھی شیخ رشید کے حوالے کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔