تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا،چیف جسٹس کے ریمارکس
    پاکستان

    پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا،چیف جسٹس کے ریمارکس

    adminadminجنوری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں، سکول اور بازار جاوٴ تو لوگ کلاشنکوف لیکر کھڑے نظر آتے ہیں، ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ پاکستان نے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کر لیں جبکہ سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔

    دوران سماعت عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامے کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائسنس تک کا نہیں پوچھا، مالک خود اقرار جرم کررہا ہے، 2 کلاشنکوف اور ایک پسٹل سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائسنس لے لیں، منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کر دیا، اسطرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا۔

    چیف جسٹس نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آئی؟، آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہیں تو کیوں نہ ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے؟

    جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں، سکول اور بازار جاوٴ تو لوگ کلاشنکوف لیکر کھڑے نظر آتے ہیں، ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اس لئے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈرایا جائے اور اپنا اثر رسوخ دکھا سکیں۔

    چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں کلاشنکوف لیکر گھروں کے باہر گارڈ کھڑے ہیں، کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لیکر جاتے ہیں پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی، کیسے پتہ ہو گا کلاشنکوف والے دہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چوری شدہ اسلحے کے لائسنس بارے انکوائری میں نہ پوچھنے پر کے پی پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کا اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کر لی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرتبدیل
    Next Article الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،نگران وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.