اسلام آباد:سابق جج مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کیخلاف درخواست پر آٹھ جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں، عدالت نے صرف شکایت کنندگان کو فریق بنانے کے نکتے پر دلائل سنے، موقف سنے بغیر کسی کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس نقوی کی آئینی درخواست میں شکایات کو سیاسی اور بدنیتی پر مبنی قرار دینے کی استدعا ہے، دوسرے فریق کو سنے بغیر شکایت کو بدنیتی پر مبنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
حکم نامے کے مطابق گزشتہ سماعت پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کیا گیا جسے آج واپس لے لیا گیا۔
سپریم کورٹ نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ درخواست ضروری ترامیم کے بعد دوبارہ دائر ہونے پر سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔