تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے، بلاول بھٹو
    پاکستان

    بانی پی ٹی آئی اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے، بلاول بھٹو

    adminadminجنوری 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کا آج بھی مقصد یہی ہے کہ میں کھیلوں گا کوئی اور نہیں، ان کا مقصدآج بھی جمہوریت نہیں۔ اسٹیبشلمنٹ کا کردار سیاست میں پہلے سے زیادہ نہیں بڑھا، ایسا نہیں ہے کہ اب برا ہورہا ہے ماضی میں اس بھی برا ہوچکا ہے، خان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے، اگر گناہ گارہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس انتخابات کے بعد نہیں بلکہ انتخابات سے قبل سنے جانے کے حامی ہیں، چاہتے ہیں فیصلہ انتخابات سے قبل آجائے، ہمیں فائز عیسیٰ سے امید تھی کہ کیس مسلسل سنا جائے خیر اب امید ہے کہ انتخابات کے فوری بعد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا امید ہے ہمیں اس کیس میں انصاف ملے گا اور تاریخ درست ہوسکے گی۔

    بلاول بھٹونے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہر صورت ہوں گے چاہے اقوام متحدہ قرارداد پاس کردے، اگر تین چار سینیٹر اٹھ کر کچھ کہہ دیں تو ان کی بات زیادہ وزنی ہے یا چیف جسٹس کا ا?ئینی و قانونی فیصلہ زیادہ وزنی ہے؟

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی پی نے بہت ترقی کی ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کراچی اور بلدیاتی الیکشن دونوں ایک ساتھ جیتے ہیں، ہم ملتان میں جیتے کئی جگہ ن لیگ کو شکست دی، ہم پرامید ہیں کہ کراچی کے عوام اس بار پی پی کو ضرور موقع دیں گے یہ پہلی بار ہوگا کہ کراچی کا بلدیاتی، سندھ کا صوبائی اور پاکستان کا وفاقی نظام پیپلز پارٹی کے پاس ہوگا۔ الیکشن کمیشن میں اثرو رسوخ کے ذریعے پی ٹی آئی کو زبردستی بلا دلوایا گیا تھا کیوں کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں ں ے کہا کہ جب ہم پر جعلی کیسز بنائے جارہے تھے تو خان صاحب کہتے تھے ادارے آزاد ہیں وہاں صفائی پیش کریں تو آج خان صاحب کو بھی چاہیے کہ اداروں سے رجوع کریں، جو خان صاحب نے کیا وہی بھگت رہے ہیں، جیلوں میں ڈالے جانے کی اور مقدمات بنانے کی روایت صحیح نہیں ہے مگر یہ روایت خود خان صاحب نے قائم کی سب سے پہلے انہیں توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ ایسی روایات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں اتنی شفافیت نہیں کہ پھانسی کی حمایت کی جائے، خان صاحب کا موقف تھا کہ سارے چوروں کو چوک پر پھانسی دی جائے دوسو بندے مروادیے جائیں تو نظام ٹھیک ہوجائے گا اب میری رائے پوچھنے کے بجائے خان صاحب سے پوچھا کہ آج ان کا موقف کیا ہے؟ سیاست دانوں اور سیاست کارکنوں کو ایسی سزا ملنی چاہیے؟ انہیں اپنا موقف تبدیل کرنا چاہیے۔

    اسٹیبشلمنٹ کا کردار سیاست میں بہت بڑھ چکا ہے اس سوال میں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اب برا ہورہا ہے ماضی میں اس بھی برا ہوچکا ہے، ہم دشمنی کے بجائے اختلاف رکھتے ہیں لیکن خان صاحب اسے جمہوریت نہیں اسے مک مکا کہتے ہیں، شور کیا جارہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اگر گزشتہ انتخابات دیکھے جائیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں۔

    بلاول بھٹونے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج بھی مقصد یہی ہے کہ میں کھیلوں گا کوئی اور نہیں، ان کا مقصدآج بھی جمہوریت نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اور سعودی عرب نے حج معاہدے پر دستخط کردئیے
    Next Article ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.