تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نظام شمسی میں موجود دو سیاروں کے اصل رنگ تلاش کر لئے گئے
    سائنس

    نظام شمسی میں موجود دو سیاروں کے اصل رنگ تلاش کر لئے گئے

    adminadminجنوری 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: نظام شمسی میں موجود دو سیاروں کے اصل رنگ سامنے آگئےماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ نظام شمسی میں موجود 2 سیاروں کو اصل رنگ میں تلاش کیا گیا ہے ۔

    برطانیہ کے ماہرین فلکیات کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نظام شمسی میں موجود نیپچون اور یورینس نامی سیاروں کے رنگ وہ نہیں جو ہم طویل عرصے سے سمجھتے آئے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1980 کی دہائی میں ایک خلائی مشن کی تصاویر میں نیپچون کو نیلے رنگ اور یورینس سبز رنگ میں دکھایا گیا تھا۔

    لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برف کے دو بڑے سیارے ہرے مائل نیلے رنگ کے ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹرک ارون کے مطابق ماہرین فلکیات طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ دونوں سیاروں کی تصویروں میں جو رنگ دیکھتے ہیں وہ ان کے اصلی رنگ نہیں ہیں، یہ تحقیق ماہانہ آف دی آر اے ایس میں شائع ہوئی ہے۔

    حالیہ تحقیق میں محققین نے یورپی ساوتھرن آبزرویٹری کی ٹیلی سکوپ پر ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ امیجنگ اسپیکٹروگراف اور ملٹی یونٹ اسپیکٹرو اسکوپک ایکسپلورر کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔

    تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یورینس اور نیپچون کے رنگ ایک جیسے ہرے مائل نیلے رنگ کے ہیں تاہم نیپچون میں نیلا رنگ تھوڑا گہرا ہے۔

    مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یورینس اس وقت سبز نظر آتا ہے جب گرمیوں اور سردیوں میں اس کا ایک قطب سورج کی طرف ہوتا ہے لیکن موسم بہار اور خزاں کے دوران جب سورج equator پر ہوتا ہے تو اس کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجاپانی کمپنی کا کیڑے مکوڑوں کو خراج تحسین
    Next Article دھند کے باعث آج بھی 22 ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ
    admin
    • Website

    Related Posts

    چاند پر موجود غار خلابازوں کے لئے بطور پناہ استعمال ہوسکتے ہیں، ماہرین

    جولائی 20, 2024

    آکسیجن کو زمین کا حصہ بننے میں 20 کروڑ سال لگے، تحقیق میں انکشاف

    جون 18, 2024

    سائنسدان نے ہالی وڈ فلم سے متاثر ہو کر آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجاد کرلی

    جون 9, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.