تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک بھر میں سردی کی لہر ،بالائی علاقوں میں برف باری،میدانی علاقوں میں دھند کا راج
    پاکستان

    ملک بھر میں سردی کی لہر ،بالائی علاقوں میں برف باری،میدانی علاقوں میں دھند کا راج

    adminadminجنوری 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا۔

    وادی کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 16، سکردو میں منفی 11، گلگت میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا ہے، بلوچستان میں بھی شدید سردی کا راج ہے، قلات منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا اسپیل داخل ہو جائے گا۔

    بارش اور برفباری کے نئے اسپیل سے نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور لاہور میں بھی کڑاکے کی سردی پڑنے لگی ہے، لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ جنوری میں راتیں مزید سرد رہنے کا امکان ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج
    Next Article مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.