ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔
ملتان ایپلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف 9 اپیلیں 6 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
رجسٹرار جوڈیشل نے 7 اپیلوں پر اعتراض لگا کر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا، شاہ محمود قریشی کی اپیلیں این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 پر اعتراض لگایا گیا تھا، زین قریشی کی این اے 151 ، پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض لگایا گیا تھا جبکہ مہر بانو قریشی کی این اے 151 اور پی پی 218 کی اپیلوں پر اعتراض تھا۔
جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔
آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے تھے۔
اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔