تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی کا لرزہ خیز قتل،لاشوں کو آگ لگا دی
    پاکستان

    لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی کا لرزہ خیز قتل،لاشوں کو آگ لگا دی

    adminadminدسمبر 30, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: چوہنگ کے علاقہ شاداب کالونی میں 3 افراد کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی۔

    چوہنگ کے علاقے شاداب کالونی میں میاں، بیوی اور بیٹی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتولین کی شناخت 50 سالہ افتخار حسین، اس کی بیوی 47 سالہ ثمینہ اور 30 سالہ بیٹی ارم شہزادی کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق تینوں افراد کو پہلے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کیلئے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ مقتول افتخار حسین کے بیٹے وقار حسین کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر ڈویژن سدرہ خان نے بتایا کہ مدعی مقدمہ وقار نے راولپنڈی میں فرح نامی خاتون سے شادی کر رکھی تھی۔ فرح کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی علینہ تھی۔ فرح اور علینہ چوہنگ شاداب کالونی گھر آئیں جن کے ساتھ ایک اور ملزم ارسلان بھی تھا۔

    تینوں نے مل کر قتل کی واردات کی اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ گھر سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید کا کہنا ہے کہ فوٹیج ودیگر شواہد کی روشنی میں قتل کی واردات میں ملوث ملزمہ علینہ اور فرح کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے ملزم ارسلان کے بارے میں بتایا۔ ملزم ارسلان واقعے کے بعد اوکاڑہ فرار ہوگیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن سدرہ خان کی نگرانی میں پولیس نے اوکاڑہ سے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی یہ واردات گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آئی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر ایس پی صدر ڈویژن سدرہ خان اور ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید و دیگر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بلاوجہ مسترد نہیں ہوئے، کنور دلشاد
    Next Article ٹک ٹاک ویڈیو پر تکرار، لڑکی نے فائرنگ کر کے 14 سالہ بہن کو قتل کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.