تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی
    پاکستان

    ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

    adminadminدسمبر 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: بروقت ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ ان کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ادویات کی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    فارماسوٹیکل کے کاروبار سے منسلک میاں فاروق نے بتایا کہ ایل سی بروقت نہ کھلنے کی وجہ سے میٹریل کو درآمد نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے ڈیڑھ سو زائد ادویات کی قلت ہوگئی ہے اور انکی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 400 سے 500 فیصد تک ہوچکا ہے۔پہلے کوئی مریض اگر ایک ہفتے کی ادویات خرید لیتا تھا تو اب وہ اشد ضرورت پڑنے پر ہی خریدنے آتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یہ ادویات مختلف مقامات پر بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ لاہور میں مرگی کی ادویات کی قلت ہے، مختلف انفیکشنز کے لیے اینٹی بائیوٹیکس انجکشن بھی دستیاب نہیں، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کی ادویات کے مختلف برانڈز بھی نایاب ہیں۔

    موسمی الرجیز کی ادویات، انسولین کے مختلف برانڈز ان ہیلر بھی شارٹ ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے ‘ہیپامرز’ بھی فارمیسز پر نایاب ہیں۔ مختلف کھانسی کے شربت، آنکھوں، کان کے ڈراپس اور زخموں کی کریموں کی بھی قلت ہے۔ مریض شعیب بٹ کے مطابق کئی روز سے ادویات ڈھونڈ رہے مگر کسی جگہ دستیاب نہیں۔

    صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ادویات کی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    میڈیکل اسٹور کے مالک ندیم حیدر نے بتایا کہ ہیومن لین انسولین شارٹ ہوگئی ہے، پانچ سو کا آرڈر دیں تو سو ملتی ہے۔ شہری اویس چوہدری نے بتایا کہ ادویات پہلے سستے داموں ملتی تھیں اب کئی گنا مہنگی ہوگئی جب بھی دوائی لینے جاتے ہیں اس کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاداکارہ ارمینا خان نماز کی پابندی نہ کرنے والوں سے متعلق پڑھ کر خوف زدہ ہوگئیں
    Next Article شاہ محمود قریشی کا کمرہ عدالت میں اپنے اوپر پولیس تشدد کا بیان، آبدیدہ ہو گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.