اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور اکتیس دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر رات دس بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔
ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 30 اور اکتیس دسمبر2023کو ملک بھر میں ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر اور متعلقہ نیشنل بینک کی برانچز رات دس بجے تک کھلی رہیں گی اور ٹیکس دہندگان اپنے ذمہ واجب الادا ڈیوٹی و ٹیکس جمع کرواسکیں گے ۔
ایف بی آر نے فیلڈ فارمشنز کے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ نیشنل بینک کی برانچز کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی لائزون قائم کریں تاکہ تیس اور اکتیس دسمبر کی رات دس بجے تک ٹیکس دہندگان کی طرف سے جمع کروائی جانیوالی ڈیوٹی و ٹیکسوں کے ریونیو کو اسی روز سرکاری خزانے میں جمع کروانے کو یقنی بنایا جاسکے تاکہ اسکا شمار سمبر کی ریونیو کلکشن میں ہوسکے۔