تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ارباز خان نے دوسری شادی کے سوال پر میڈیا کو چپ کرا دیا
    فن و فنکار

    ارباز خان نے دوسری شادی کے سوال پر میڈیا کو چپ کرا دیا

    adminadminدسمبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان نے دوسری شادی کے سوال پر شرماتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو خاموش رہنے کا کہہ دیا۔

    گزشتہ دنوں سے ارباز خان اپنی دوسری شادی کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، بھارتی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارباز خان 24 دسمبر یعنی آج بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کررہے ہیں ۔

    ایسے میں ارباز خان کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شرماتے ہوئے نظر آئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ارباز خان نے ممبئی پولیس کی سالانہ تقریب ‘اومنگ’ میں شرکت کی، اس تقریب میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار، سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ارباز خان پینٹ سوٹ پہنے میڈیا (پاپارازی) کے فوٹوگرافرز کو پوز دے رہے ہیں کہ اسی دوران میڈیا کے نمائندے اداکار سے پوچھنے لگے کہ سر شادی کے لیے کہاں آنا ہے؟

    اس سوال کے جواب میں ارباز خان نے شرماتے ہوئے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر میڈیا کے نمائندوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور بنا کچھ کہے وہاں سے تقریب میں چلے گئے۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کی تقریب آج ممبئی میں منعقد ہوگی جس میں اس جوڑی کے چند قریبی دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔

    ارباز خان کی ہونے والی دلہنیا شوریٰ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان دونوں کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں ارباز خان اور شوریٰ خان کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا۔

    یاد رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے
    Next Article معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی لا سکتی ہے،ماہرین صحت
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.