تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ اُشنا شاہ کا ساتھی اداکار عثمان مختار سے نفرت کا اظہار
    فن و فنکار

    اداکارہ اُشنا شاہ کا ساتھی اداکار عثمان مختار سے نفرت کا اظہار

    adminadminدسمبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنے ساتھی اداکار عثمان مختار سے نفرت ہے کیونکہ وہ سیٹ پر بہت نخرے میں رہتے تھے۔

    حال ہی میں اُشنا شاہ نے ‘فوچیا میگزین’ کے یوٹیوب شو ‘چائے، کافی اور سردیاں’ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے ساتھی اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

    میزبان نے اشنا شاہ سے سوال کیا کہ عثمان مختار کے ساتھ فلم ’چِکّڑ‘ میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟، اس سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ “مجھے عثمان مختار سے نفرت ہے کیونکہ وہ بہت نخرے والے انسان ہیں”۔

    اُشنا شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “جب ہم ’چِکّڑ‘ کی شوٹنگ کررہے تھے تو عثمان مختار مجھ سے بالکل بات نہیں کرتے تھے اور یہاں تک کہ میرے ساتھ بیٹھتے بھی نہیں تھے”۔

    اداکارہ نے کہا کہ “میں فلم میں عثمان مختار کی بیوی کا کردار ادا کررہی تھی تو اس لیے اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری اچھی ہونی چاہیے تھی لیکن وہ تو مجھ سے بات تک نہیں کرتے تھے”۔

    اُنہوں نے کہا کہ “چونکہ عثمان مختار اور کبریٰ خان بہت اچھے دوست ہیں تو میں نے کبریٰ خان کو فون کرکے کہا کہ یہ تمہارا دوست بہت بدتمیز ہے، مجھے زہر لگتا ہے، مجھے ان کے ساتھ فلم میں اداکاری کرنی ہے لیکن یہ تو مجھ سے ڈھنگ سے بات تک نہیں کرتے”۔

    اشنا شاہ نے کہا کہ “کبریٰ خان نے مجھے بتایا کہ عثمان مختار کم گو اور شرمیلے ہیں، وہ زیادہ بولنا پسند نہیں کرتے لیکن بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں”۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ “عثمان مختار کو جب معلوم ہوا کہ میں نے اُن کے بارے میں ایسے کہا ہے تو اُس کے بعد اُنہوں نے مجھ سے بات کرنا شروع کی، پوری شوٹنگ کے دوران وہ مجھے بہت تنگ کرتے تھے اور اب ہم دونوں کافی اچھے دوست بن گئے ہیں”۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمراد سعید کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے
    Next Article ٹک ٹاکر صندل خٹک کی سیاسی میدان میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.