تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انتخابی نشان، کاغذات نامزدگی اور آزادی اظہار چھین لینا الیکشن نہیں، سلیکشن کا عمل ہے،محمد علی درانی
    Uncategorized

    انتخابی نشان، کاغذات نامزدگی اور آزادی اظہار چھین لینا الیکشن نہیں، سلیکشن کا عمل ہے،محمد علی درانی

    adminadminدسمبر 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات نے 1977 میں ہونے والے بدنام زمانہ الیکشن کی یاد تازہ کردی ہے۔

    اپنے اہم بیان میں محمد علی درانی نے کہا کہ انتخابی نشان، کاغذات نامزدگی، انتخابی سرگرمیوں کا حق اور آزادی اظہار چھین لینا الیکشن نہیں، سلیکشن کا عمل ہے۔ جمہوریت کے خلاف یہ جنگ سب کی شکست بن جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ پنجاب انتظامیہ کے زور پر قبل از انتخاب شرمناک دھاندلی (پری پول رگنگ)‘ 1977 کے انتخابات کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔ انتظامیہ کی زیرنگرانی ہونے والے 1977 کے انتخابات ملکی تاریخ کے واحد الیکشن ہیں جنہیں پوری قوم نے مسترد کردیا تھا۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ 1977 کے اقدامات کا انجام بھی 1977 والا ہی ہوگا ۔ 1977 والا فارمولا 2024 میں استعمال ہوگا تو ملک، جمہوریت، عوام اور ادارے 1977 والے حالات سے ہی دوچار ہوں گے جس میں ملک، عوام، جمہوریت اور اداروں کا نقصان ہی نقصان ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ انتظامیہ نوازشریف کی گرفت میں ہے جس سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ اس پہلو کا ادراک حب الوطنی کا تقاضا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سول سروس کے افسر کو منتقل ہوا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی سے مستقبل میں کوئی اس عہدے پر بیوروکریسی کے تقرر کا حامی نہیں رہے گا۔

    ان کاکہناتھاکہ یہ ناکامی سول سروس کی ناکامی کی مثال بن جائے گی۔ ماضی کے بدنام ججوں کی طرح سول سروس بھی اس داغ سے دامن چھڑا نہیں سکے گی۔

    انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف ”ووٹ کو بے عزت“ کرکے کبھی ’انتخابی عزت“ نہیں پاسکتے۔ 1977 والے انتخابات کرانے کا سب سے بڑا نقصان خود محمد نوازشریف اور اُن کی جماعت کو ہوگا۔

    محمد علی درانی نے کہاکہ نوازشریف کو تین بار اقتدار ملا، تینوں بار اداروں سے لڑ کر آﺅٹ ہوئے۔ اقتدار دیکھ کر وہ ”ووٹ کی عزت “ کے نعرے پر یوٹرن لے چکے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ نوازشریف اقتدار میں آنے سے پہلے ہی سیاسی وانتخابی طورپر آﺅٹ ہوچکے ہیں۔ ”ووٹ سے جنگ نوازشریف کے سنگ‘ فارمولا فیل ہوچکا ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ ”ووٹ سے جنگ“میں جمہوریت پٹڑی سے اتر جائے گی۔ عدلیہ ملک کو 1977 کے حالات اور انجام سے بچانے میں کردار ادا کرے۔ ورنہ ایک اور داغ ان کے دامن کو مزید داغدار کردے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیف جسٹس کی کردارکشی مہم ،ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف
    Next Article کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، نواز شریف، یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات جمع
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.