تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یمنیٰ زیدی کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
    فن و فنکار

    یمنیٰ زیدی کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    adminadminدسمبر 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی :پاکستان کی نامور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔اداکارہ کاکہناہے کہ یہ میری نئی آنے والی فلم ‘نایاب’ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی اْن کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے ۔

    حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جس کے لیے اْنہوں نے سْرخ اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔

    اس شادی میں جہاں یمنیٰ زیدی کی سادگی کے خوب چرچے ہوئے تو وہیں اداکارہ نے تقریب میں ڈانس کرکے دھوم مچادی جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر پوسٹ کی۔

    یمنیٰ زیدی نے شادی کی تقریب میں اپنی نئی آنی والی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے گانے ‘شیندی’ پر ڈانس کیا جسے وہاں موجود مہمانوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

    اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ میری نئی آنے والی فلم ‘نایاب’ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے”۔

    اداکارہ کے ڈانس کو ناصرف شادی کی تقریب کے مہمانوں نے پسند کیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی یمنیٰ زیدی کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ شاندار ڈانس بھی کرسکتی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اْن کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

    یادرہے کہ اس فلم میں یمنی زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اْسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، فریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘نایاب’ کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔

    یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں کھانے کے دوران شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی
    Next Article اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ کا نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.