تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی
    پاکستان

    ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی

    adminadminدسمبر 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی جاری رہی البتہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.51فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی42.60فیصد ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

    اعدادوشمار میں بتایاگیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران انڈے،پیاز،لہسن اور دالوں حالیہ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں10.42فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.23فیصد اضافہ ،پیاز کی قیمتوں میں1.19 فیصد ،دال مونگ کی قیمتوں میں0.58 فیصد ،دال چنا کی قیمتوں میں0.79 فیصد ،دال مسور کی قیمتوں میں0.38 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں0.26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو،ٹماٹر،چینی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت جن اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں سیآلو کی قیمتوں میں13.17فیصد کمی،ٹماٹر کی قیمتوں میں3.45 فیصد ،چینی کی قیمتوں میں1.60فیصد ،گندم کے آٹے کی قیمتوں میں0.33 فیصد ،چکن کی قیمتوں میں0.13فیصد ،ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.11فیصد ،ککنگ آئل کی قیمتوں میں0.07فیصد ،پٹرول کی قیمت میں4.91فیصدکمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیڑل آئل کی قیمت میں4.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں35.13فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں40فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں46.40فیصد رہی۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 43.74فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 40.83فیصدرہی ہے۔۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلین سیمنز نامی قیدی بے گناہی ثابت ہونے پر 48 سال بعد جیل سے رہا
    Next Article ٹیم انتظامیہ شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.