اسلام آباد: وزیراعظم آفس میں کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر خارجہ سمیت مسیحی برادری اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ اللہ کرے اس ملک میں ایسی خوشیوں کے مزید مواقع پیدا ہوں، اپنے روٹھے ہوئے بھائی کو سینے سے لگانا بھی کرسمس ہے۔
خلیل جارج نے مزید کہا کہ آج کے دن وزیر خارجہ کی موجودگی مسیحی برادری سے محبت کی نشانی ہے۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تقریب کے آخر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک پیش کی۔