تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئمہ بیگ نے میرا گانا چوری کرکے میرے ہی اوپر چوری کا الزام لگاکر فنکاری کی،شیراز اپل
    فن و فنکار

    آئمہ بیگ نے میرا گانا چوری کرکے میرے ہی اوپر چوری کا الزام لگاکر فنکاری کی،شیراز اپل

    adminadminدسمبر 20, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی :پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے کہا ہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اْن کا گانا چوری کیا اور پھر اْن پر ہی چوری کا الزام لگا دیا۔

    رواں سال جولائی میں آئمہ بیگ کا گانا “فنکاری” ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب مقبولیت ملی تھی، اس گانے سے متعلق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اْنہوں نے یہ گانا نغمہ نگار مرحوم شکیل سہیل کے ساتھ ملکر لکھا تھا تاہم شیراز اپل نے اس بیان کو جھوٹا قرار دے دیا تھا۔

    شیراز اپل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ شکیل سہیل کا اس گانے کو لکھے جانے سے چھ ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا، ’فنکاری‘ مکمل طور پر انہوں (شیراز اپل) نے لکھا، کمپوز کیا اور پروڈیوس کیا۔

    آئمہ بیگ نے ابتدائی طور پر شیراز اپل کے الزام کو مسترد کردیا تھا لیکن بعد میں گلوکارہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ “فنکاری” کی شاعری انہوں (آئمہ بیگ) نے نہیں لکھی تھی۔

    اب حال ہی میں شیراز اپل نے ایک بار پھر گانا “فنکاری” کے معاملے پر بات کی، گلوکار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آئمہ بیگ نے میرا گانا چوری کرکے میرے ہی اوپر چوری کا الزام لگاکر فنکاری کی”۔

    شیراز اپل نے کہا کہ “نغمہ نگار شکیل سہیل میرے قریبی دوست تھے اور وہ جون 2020 میں انتقال کرگئے تھے جبکہ میں نے گانے “فنکاری” کی شاعری نومبر 2020 میں لکھی تھی”۔

    گلوکار نے کہا کہ “آئمہ بیگ نے جھوٹ بولا کہ اْنہوں نے شکیل سہیل کے ساتھ ملکر کر گانے کی شاعری لکھی تھی، میں نے جب اْنہیں تمام ثبوت پیش کیے تو اْس کے بعد آئمہ نے اپنی غلطی تسلیم کی”۔

    اْنہوں نے مزید کہا کہ “میں نے نہ صرف “فنکاری” کی شاعری لکھی بلکہ اس گانے کی موسیقی بھی خود ترتیب دی تھی”۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار دیدیا
    Next Article جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں،جان کربی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.