تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اشناشاہ کافلسطین کی حمایت کرنے پر خود پر تنقید کرنے والے صارف کو کراراجواب
    فلسطین

    اشناشاہ کافلسطین کی حمایت کرنے پر خود پر تنقید کرنے والے صارف کو کراراجواب

    adminadminدسمبر 18, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اْشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اْٹھاتی نظر آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بیگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے شکار معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بْلند کرنے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اْشنا شاہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے

    اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں شعور پیدا کررہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کررہی ہیں۔
    ایسے میں ایک پاکسانی صارف نے اْشنا شاہ پر تنقید کی ہے کہ وہ فلسطین کے بجائے اپنے ملک پاکستان میں جاری ظلم و ستم کے لیے آواز کیوں نہیں اْٹھا رہیں۔

    زوہیب نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اْشنا شاہ کے اْس ٹوئٹ پر تنقید کی جس میں وہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینی خواتین کے بارے میں بات کررہی تھیں۔

    صارف نے کہا کہ “آپ پاکستان کے لیے کچھ کیوں نہیں بول رہیں، پاکستان میں بھی فلسطین جیسا ہی ظلم ہورہا ہے، اسرائیل کے بارے میں سوچنے سے پہلے پاکستان کا سوچو، یہاں بھی گزشتہ 6 ماہ سے لڑکیاں جیل میں قید ہیں”۔

    اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے زوہیب نامی صارف کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح فلسطین اور پاکستان کا موازنہ کرسکتے ہیں، فلسطین میں مسلسل بمباری ہورہی ہے، اسرائیل نے ظلم کی انتہا کردی ہے جبکہ پاکستان کے حالات تو بالکل ٹھیک ہیں۔

    دوسری جانب اْشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور صارف کے ٹوئٹ نے اداکارہ کو شدید غصہ دلایا، اْنہوں نے کہا کہ “پوری قوم کو بہت خارش ہورہی ہے کہ میں فلسطین کے حق میں کیوں بول رہی ہے”۔

    اْشنا شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بھائیوں اور بہنوں مجھے معاف کردو اور ذرا یہاں سے دفع ہوجاؤ”۔

    اداکارہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کئی صارفین نے اْن کی حمایت کی اور کہا کہ آپ فلسطین کے لیے بولیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

    غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے حملوں میں اب تک 18 ہزار 797 فلسطینی شہید اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 52 ہزار گھر مکمل طور پر جبکہ 2 لاکھ 53 ہزار جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسندھ حکومت کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی
    Next Article ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات،بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.