اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کیلئے یکم جنوری تک مہلت دیدی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس میں یکم جنوری تک توسیع کر دی، سپریم جوڈیشل کونسل نے واضح کیا کہ یکم جنوری 2024ء کے بعد کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کنڈکٹ کرنے کے لئے پراسیکیوٹر مقرر کر دیئے گئے۔
خواجہ حارث نے اٹارنی جنرل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل پاکستان بار کے چیئرمین ہیں جو ہمارے خلاف شکایت گزار ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نے اعتراض مسترد کر دیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی شوکاز نوٹس کے جواب کے ساتھ اپنے گواہان کی فہرست بھی دیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ اگر جسٹس مظاہر نقوی کا شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش ہوا تو کونسل کارروائی ختم کر دے گی۔
شکایت گزار اٹارنی جنرل کی معاونت کریں، اٹارنی جنرل کو کونسل کارروائی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی 11 جنوری کو ہو گی۔