تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » الیکشن ملتوی ہونے کا بہانہ نہیں دیکھنا چاہتے،فیصل کریم کنڈی
    پاکستان

    الیکشن ملتوی ہونے کا بہانہ نہیں دیکھنا چاہتے،فیصل کریم کنڈی

    adminadminدسمبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے نیب سے سزائیں مل رہی تھیں،اب دھڑا دھڑ معاف ہورہی ہیں، نیب ماضی میں غلط تھی یا آج غلط ہےالیکشن ملتوی ہونے کا بہانہ نہیں دیکھنا چاہتے، 8 فروری کو عوام کا فیصلہ قبول کریں گے۔

    ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی اس واقعہ کی مذمت کر چکی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی بات کرتی رہی ہے اور کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ کس نے آباد کیا اور ان کو کون لایا، دہشتگردوں کو کس کے کہنے پر کھلے عام چھوڑ دیا گیا، دہشتگردی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوگئے ہیں، پچھلے دنوں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا کیس سنا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف ملنا چاہیے اور انہیں شہید کرنے میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

    ترجمان پی پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کل پشاور میں وومن ورکر کنونشن سے خطاب کیا۔

    فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ کی سیاست کو ڈرائنگ روم کی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود کو ملک کی بڑی کہلوانے والی پارٹی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، ہم نے ہمیشہ کہا کہ نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہورہی ہے، ایک زمانہ تھایہی نیب نوازشریف پر دھڑا دھڑ کیس بنارہی تھی، نیب ایک ادارہ ہے کسی شخصیت کا نام نہیں، پہلے نیب سے سزائیں مل رہی تھیں،اب دھڑا دھڑ معاف ہورہی ہیں، نیب ماضی میں غلط تھی یا آج غلط ہے عوام کو بتایا جائے، نیب کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہونے چاہئیں ، جنگوں میں بھی الیکشن ہوتے ہیں ، بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی الیکشن لڑا، نوجوان نسل سلیکشن اور لاڈلے پن کو قبول نہیں کرے گی، فیصلہ عوام کو کرنے دینا چاہیے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 8فروری کو عوام کا فیصلہ قبول کریں گے ، مسلم لیگ ن کے کچھ دوست کہہ رہے ہیں الیکشن 2ہفتے تاخیر سے ہوں گے، تمام سیاسی پارٹیوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہی ہے ،شہباز شریف
    Next Article الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، محنت کریں، حسد نہیں،عظمیٰ بخاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.