تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ عائشہ عمر کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ
    فن و فنکار

    اداکارہ عائشہ عمر کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

    adminadminدسمبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ اُن کے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ خود بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔

    حال ہی میں عائشہ عُمر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی، ’می ٹو‘ مہم اور لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی۔

    پوڈکاسٹ میں عائشہ عُمر نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔

    عائشہ عُمر نے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں گُزرا اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی لیکن اب میں شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ 30 سال کی عُمر میں بیوہ ہوگئی تھیں اور پھر میری والدہ نے اکیلے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی، اُنہوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، میری والدہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں۔

    اُنہوں نے ’می ٹو‘ (MeToo#) مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں اس مہم کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہوں، پہلی بار تین سال کی عُمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    عائشہ عُمر نے کہا کہ لاہور میں ہمارے ہمسایہ کے ملازم نے مجھے اور میرے بھائی کو چُھونے کی کوشش کی تھی، اس واقعہ کے بعد بھی بڑی ہوکر کئی بار ہراسانی کا سامنا کیا۔

    اداکارہ نے کراچی اور لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق کراچی کے مقابلے میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے کیونکہ دو مرتبہ کراچی میں مجھے ڈاکووْں نے لوٹنے کی کوشش کی، یہاں لوگ راہ چلتی عورت کو تنگ کرتے ہیں جبکہ لاہور میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

    اُنہوں نے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنماوْں نے پاکستان کے حالات بدتر کردیے ہیں۔

    عائشہ عُمر نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی اے کی موبائل فون کمپنیوں کی سروسز سے متعلق رپورٹ جاری
    Next Article انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.