تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سول و فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہوں گے، سپریم کورٹ
    پاکستان

    سول و فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہوں گے، سپریم کورٹ

    adminadminدسمبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت قائم تین رکنی ججز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سول اور فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔جبکہ موسم سرما کی تعطیلات میں تمام رجسٹریوں میں بینچز کی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت 3 رکنی ججز کمیٹی اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری کر دیے گئے۔ منٹس کے مطابق سویلین کے فوجی ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ 30 نومبر کے اجلاس میں کیا گیا۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت قائم 3 رکنی ججز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سول اور فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔

    کمیٹی نے 18 تا 29 دسمبر کے دوران موسم سرما کی تعطیلات میں تمام رجسٹریوں میں بینچز کی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا، 18 تا 22 دسمبر اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی رجسٹری میں ایک، ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

    اسلام آباد رجسٹری میں جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی، جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل بینچ ہوگا۔

    کوئٹہ رجسٹری میں بینچ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔

    کراچی رجسٹری بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہوں گے۔

    ججز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 26 تا 29 دسمبر تک جسٹس سردار طارق مسعود چیمبر ورک کریں گے، 26 تا 29 دسمبر پشاور رجسٹری بینچ جسٹس امین الدین، جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

    26 تا 29 دسمبر کراچی رجسٹری بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں، ججز کمیٹی میں آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواستیں جائزہ لینے کے بعد عدالت میں فکس کیے جائیں گے۔

    فوری نوعیت کے مقدمات جائزہ لینے کےلیے عدالت میں فکس کیے جائیں گے، اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن اور رجسٹرار شریک ہوئے۔

    سپریم کورٹ کی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 4 جنوری کو ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب
    Next Article اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کر رہا ہے،صدر عارف علوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.