اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات نے نیا رخ کر لیا، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ ہم نے تحقیقات کا مطالبہ کیا، مجھ سمیت کئی کابینہ کے ارکان کے تحفظات کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کسی کی ایک نہ سنی، سنجیدہ معاملے کو منظور کیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کا کہا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ ہم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے، واپس آنا چاہیے، کابینہ میں بھی یہی موقف اپنایا تھا لیکن ہمارے اصرار کے باوجود سابق وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔