اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اضافی شواہد کا جائزہ لے کر اپیل پر فیصلہ کریں گے، سزا بڑھانے کی اپیل کا معاملہ تب آئے گا جب سزا بنتی ہو گی۔
العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی ہو گئی، امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل، عدالت نے منگل کو نیب سے دلائل طلب کر لئے، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔
سماعت ملتوی ہونے کے بعد میاں نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔