تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی عائشہ منزل پر فرنیچرکی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی،3 افراد جاں بحق، کروڑوں کا مال خاکستر
    پاکستان

    کراچی عائشہ منزل پر فرنیچرکی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی،3 افراد جاں بحق، کروڑوں کا مال خاکستر

    adminadminدسمبر 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ضلع وسطی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگنے سے جھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    کراچی کے ضلع وسطی میں عائشہ منزل کے قریب کثیرالمنزلہ عرشی سینٹر کے گراؤنڈ فلور پر واقع فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، میز نائن فلور پر بھی آگ کو بھجا دیا گیا جبکہ پہلی اور دوسری منزلوں کے فلیٹس کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

    عرشی سینٹر کے گرائونڈ فلو پر واقع فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے میزنائن فلور پر فوم کے گدوں کے اسٹاک کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔آتش زدگی کے نتیجے میں کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ 2 باؤزر اور 2 اسنارکل بھی طلب کیے گئے۔ جائے حادثہ پر رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

    آتشزدگی کے بعد پاک بحریہ کے فائرٹینڈر اور عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی میں بھرپور معاونت کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ کے 7 فائر ٹینڈروں اور عملے نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے سے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ کچھ رہائشی فلیٹ بھی متاثر ہوئے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ تیسرے درجے کی تھی۔ آگ پھیلنے کے امکانات کے بعد متاثرہ رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکال لیا گیا۔ آتش زدگی کےو اقعے کے پیش نظر واٹر کارپوریشن کے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے واقعے میں اب تک تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ عمارت کی سرچنگ کا عمل جاری ہے اور عمارت میں مزید لوگوں کے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ اسامہ اور 50 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی جس میں نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عرشی سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہریوں کے باحفاظت انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کی زیر نگرانی تین رکنی کمیٹی قائم کردی جو آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے مرتکب عناصر کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

    وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیٹی کو آئندہ تین دن میں آتشزدگی کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق انکوائری کمیٹی تین دن کے اندر تمام وجوہات کے ساتھ اپنی سفارشات بھی دے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
    Next Article بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی لیک آڈیو کے فرانزک کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.