ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ انا پرست مرد ماحول کیلئے خطرہ ہیں۔
منا بھائی، دس کہانیاں اور شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا جیسی کئی ایک ان گنت فلموں کو اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے کامیاب بنانے والی بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے انا پرست مردوں پر کھل کر تنقید کر ڈالی۔
ایک انٹرویو کے دوران دیا نے بتایا کہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے رہنماؤں کو پہلے خود کو بدلنا ہوگا، انہیں عملی طور پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل انا پرست مرد ہی سب سے بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہیں جو اس وقت ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بیٹھ کر ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو انسانوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
دیا مرزا کے مطابق آلودگی پھیلانے والوں کو بخوبی علم ہے کہ ان کے فیصلے کتنے نقصان دہ ہیں لیکن اس باوجود وہ خود کو بدلنے کے لیے تیار نہیں اور ایسے ہی انا پرست سب سے بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہیں۔