تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائفر کیس میں بڑی پیش رفت،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم
    پاکستان

    سائفر کیس میں بڑی پیش رفت،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم

    adminadminدسمبر 4, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردیں۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    کیس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی دوران سماعت بانی چیئرمین کے وکلا ء نے عدالتی سماعت پر اعتراض کیا اور کہا کہ عدالتی سماعت کیلئے جاری نوٹیفیکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

    وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جب تک نیا نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا کاروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویڑنل بینچ جج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن درست قرار دے چکا ہے۔ آپ کے جو دلائل ہیں وہ ہم اپنے آرڈر میں لکھ دیتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان میں نقول تقسیم کر دیں۔

    جیل سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی وکلاء ہال میں بیٹھ کر مختلف امور پر مشاورت کرتے رہے۔ سابق چیئرمین کے وکیل کے تاخیر سے آنے پر عدالت کا برہمی کا اظہارِ کیا اور کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے سے میں انتظار کر رہا ہوں وکیل پہنچے نہیں جس پر وکیل نے کہا کہ دھند کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ۔

    وکلاء کی جانب سے کہا گیا کہ تمام میڈیا کو عدالت آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ مجھے قانون پر عملدرآمد کرانا ہے اور قانون پرچلناہے۔قانون کے تحت کی352 کے تحت میڈیا اور پبلک کو کمرہ عدالت تک رسائی دی گئی ہے۔

    بعدازاں عدالت نے فرد جرم کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم چیئرمین مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل تعینات
    Next Article الیکشن کمیشن کابجٹ میں عام انتخابات کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر نوٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.