اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
اس واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
نگراں وزیراعظم نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی اور کہا ہے کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔