تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یہودی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیافخر ہے کہ ہم نے اس کو شکست دی، مولانا فضل الرحمان
    پاکستان

    یہودی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیافخر ہے کہ ہم نے اس کو شکست دی، مولانا فضل الرحمان

    adminadminدسمبر 2, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہاولپور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج 40، 50 کے لوگوں کو بٹھا کر ڈمی قسم کا الیکشن کرایا گیا، آج ان کی پارٹی میں لوگ نہیں ہیں۔ہم نے پندرہ سال پہلے یہودی لابی کے ایجنٹ کو پہچان لیا تھا، ہم نے اس کے چہرے سے نقاب اتار دیا، ہم فخر کرتے ہیں ہم نے اس ایجنٹ کو شکست دی۔

    بہاولپور میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام غزہ کے مسلمانوں کی توانا آواز ہے، غزہ کے معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر بارود کی بارش ہو رہی ہے، آج اسلامی دنیا اور ہمارے حکمران مصلحتوں کا شکار ہیں، ہم سینہ تان کر فلسطین کے بھائیوں کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل اور حماس کا نام لینا گناہ بن گیا ہے، دنیا گھبرا رہی تھی ہم نے پشاور، کوئٹہ میں عظیم الشان مظاہرہ کیا، یہ اجتماع طوفان اقصیٰ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہو تو ہم سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں، برما کے مسلمانوں کا مسئلہ ہو تو بھی ہماری آواز ہی توانا ہوتی ہے، فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی سب سے توانا آواز ہم نے ہی اٹھائی، حماس کی قیادت کے ساتھ قطر میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی دربدر ہے اور ان کے کرتا دھرتا بلوں میں گھس رہے ہیں، ان کو بلوں میں بھی راستہ نہیں مل رہا، ہم نے کہا تھا اس پارٹی کا کوئی نظریہ نہیں ہے، انہوں نے ہماری تہذیب کو خراب کیا، آج 40، 50 کے لوگوں کو بٹھا کر ڈمی قسم کا الیکشن کرایا گیا، آج ان کی پارٹی میں لوگ نہیں ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک میں امن ہے نہ معیشت رہ گئی ہے، کوئی ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتا، نوازشریف، اسحاق ڈار بڑے اچھے ماہر معیشت ہیں لیکن اللہ کی مدد نہیں ہوگی تو کچھ نہیں کر سکتے، پاکستان کی شناخت قرآن و سنت کے حوالے سے نظر نہیں آرہی، مشرف اسلام کو پسند نہیں کرتا تھا، پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کو قرآن و سنت سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اہل پنجاب سے کہتا ہوں، پنجاب میں تبدیلی لاؤ، سب سے بڑی ذمہ داری بھی پنجاب کی ہے، اسلام والوں کو تو موقع نہیں دیا، جاگیردار نے ترقی کے سارے راستے روک دیئے ہیں، جاگیردار میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ غلامانہ زندگی گزار رہے ہیں، اب نئے زاویئے سے ایک نئے مستقبل کی تشکیل کرنا ہوگی، آپ پرچی کی طاقت سے کایہ پلٹ سکتے ہیں، ہم بین الاقوامی اداروں کے غلام نہیں رہنا چاہتے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچلاس میں بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی
    Next Article غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، طیب اردوان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.