تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں ؟
    پاکستان

    نئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں ؟

    adminadminدسمبر 2, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان جوکہ اب بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوچکے ہیں اور سابق وزیراعظم کی جانب سے انہیں چیئرمین شپ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی زندگی پر ایک نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے اور وہ تحریک انصاف سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں اور 2008 کے عام انتخابات میں تیر کے نشان پر انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

    اس کے بعد وہ طویل عرصہ سیاسی میدان سے دور رہے اور سیاسی جماعتوں کے مقدمات میں وکیل کے طور پر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

    بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور واشنگٹن سکول آف لاء سے ایل ایل ایم کر رکھا ہے جبکہ وہ کئی عرصے تک اعتزاز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔

    اعتزاز احسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر 2007 میں وکلا تحریک میں بھی پیش پیش تھے، افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے سلسلے میں بھی مقدمہ لڑنے میں وہ اعتزاز احسن کے معاون رہے، تاہم وہ سیاست میں زیادہ فعال نہیں رہے۔

    بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم کے اہم رکن ہیں جن کے ذمے تمام قانونی امور کو سنبھالنا ہے اور وہ پارٹی کے قانونی امور پر فوکل پرسن بھی ہیں۔

    ابتدائی طور پر بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے مقدمات کی پیروی کرتے تھے مگر پھر جب تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات کی بھرمار ہوئی تو ایسے میں جہاں ان کے چیلنجز میں اضافہ ہوا وہیں پارٹی میں ان کی اہمیت بھی کئی گنا بڑھ گئی۔

    بیرسٹر گوہر علی خان نے 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی سے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا اور بہت کم ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

    بیرسٹر گوہر کے مطابق 2008 میں شکست کے بعد پھر انہوں نے خاموشی سے ہی اس جماعت سے دوری اختیار کر لی اور 2008 میں معمولی مارجن سے شکست کے بعد ان کے پاس دو آپشن تھے، یا سیاسی طور پر جدوجہد جاری رکھتے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے یا پھر کارپوریٹ اور آئینی امور پر وکالت کر کے لوگوں کی خدمت کرتے، ان کے مطابق انہوں نے دوسرے آپشن کو چنا اور پھر وکالت میں مگن ہو گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کریں گے، اکبر ایس بابر
    Next Article مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں،طوبیٰ انور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.