تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری
    پاکستان

    عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری

    adminadminدسمبر 1, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں اور انہی کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 ، کے پی کے میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستیں ہوں گی۔ جبکہ وفاقی داارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہوں گی۔

    حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ، سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130، کے پی کے اسمبلی میں 115 اور بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستیں 51 ہوں گی۔

    الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، حلقہ بندیوں میں سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوگئی، سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 رہ گئیں۔

    اسی طرح حلقہ بندیوں میں کراچی ساؤتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، کراچی ساؤتھ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیرپور، سانگڑ اور ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہوگئی، خیرپور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے کم ہوکر 6 ،سانگھڑ کی 6 سے کم ہوکر 5 اور ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 ہوگئیں۔

    ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، ملیر کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 5 سے بڑھ کر 6، کراچی ایسٹ کی 8 سے بڑھ کر 9 اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس ، وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اوراٹارنی جنرل کو نوٹس
    Next Article العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس، نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.