تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وبائی امراض کے پھیلاؤ میں بڑے سبب کا پتا چل گیا
    بین الاقوامی

    وبائی امراض کے پھیلاؤ میں بڑے سبب کا پتا چل گیا

    adminadminمئی 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انڈیانا: امریکا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کا ختم ہونا دنیا میں وبائی امراض کے پھیلنے سب سے بڑا ماحولیاتی سبب ہے۔

    نئے وبائی امراض آئے دن ابھرتے جا رہے ہیں اور یہ اکثر جنگلی حیات میں سامنے آتے ہیں۔ جرنل نیچر میں شائع ہونے والے میٹا تجزیے میں محققین کو یہ بات معلوم ہوئی کہ عالمی تغیر کا سبب بننے والے تمام عوامل جو ماحولیات کو تباہ کر رہے ہیں، ان میں وباؤں کے پھوٹنے کے خطرات میں سب سے زیادہ اضافے کا سبب انواع کا ناپید ہونا پایا گیا ہے۔

    تحقیق میں حیاتیاتی تنوع کے خاتمے کے بعد اس فہرست میں موسمیاتی تغیر اور غیر مقامی انواع کا متعارف کرایا جانا بڑے اسباب کے طور پر سامنے آئے۔

    یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ محققین پروفیسر جیسن روہر کا کہنا تھا کہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کا ختم ہونا، موسمیاتی تغیر اور غیر مقامی انواع کا متعارف کرایا جانا بیماری کے اضافے کا سبب بنا جبکہ شہرکاری سے اس میں کمی واقع ہوئی۔

    تحقیق میں امریکی ماہرین نے وبائی امراض کے عالمی ماحولیاتی اسباب پر کیے جانے والے 1000 کے قریب مطالعوں کا جائزہ لیا، جس میں انٹارکٹیکا کے علاوہ تمام برِاعظموں کو شامل کیا گیا۔

    تحقیق میں پودوں، جانوروں اور انسانوں میں بیماری کی شدت اور پھیلاؤ کو دیکھا گیا۔

    محققین کی ٹیم مطالعے میں عالمی تغیر کے پانچ عوامل (حیاتیاتی تنوع کےخاتمے، موسمیاتی تغیر، کیمیکل آلودگی، غیر مقامی انواع اور مسکن کے خاتمے) کو تحقیق کا مرکز بنایا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مسکن کے خاتمے کے علاوہ تمام عوامل بیماری کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بنے تھے اور یہ نتائج انسان اور غیر انسان میں یکساں تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص پکڑاگیا
    Next Article سفاک دلہا شادی ملتوی ہونے پر نابالغ دلہن کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.